بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار سالانہ عرس پاک کے انتظامات کاجائزہ اجلاس

ہفتہ اپریل 19:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار سالانہ عرس پاک کے انتظامات کاجائزہ اجلاس ، دربار عالیہ کھڑی شریف کے سٹاف سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اوقاف کھڑی شریف،اسسٹنٹ اوقاف میرپور سمیت دیگر آفیسران کی شر کت ، عرس پاک میں آنے والے زائرین اپنا قومی شناحتی کارڈ کے ہمراہ آئیں ، عرس پاک کے موقع پر تمام اداروں میونسپل کارپوریشن، محکمہ برقیات، محکمہ ہائی وے، ریکسو 1122، پولیس ، اور دیگر متعلقہ اداروں کو خطوط جاری، عرس پاک شایان شان انداز میں منا یا جائے گا جس میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گئی ناظم اعلیٰ اوقاف میرپور مقصود حسین عباسی کو بریفنگ دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ اوقاف میرپور کے دفتر میں برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیرا شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں دربار عالیہ کھڑی شریف کے سٹاف سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف چوہدری شبیر حسین ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اوقاف کھڑی شفیق الرحمان ڈار،اسسٹنٹ اوقاف میرپورظہیر الدین بابر، منیجراوقاف درابر کھڑی شریف چوہدری پرویز اقبال،نگران قاضی شفیق احمد سمیت دیگر آفیسران نے شر کت کی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ30 اپریل اور یکم مئی 2018 ء کودربار عالیہ کھڑی شریف میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان 30 اپریل بعد از نماز مغرب دربارشریف پر غسل و چادر پوشی کریں گے ۔30 اپریل کو بعد از نمازعشاء پاکستان کے مایہ ناز قوال شیر علی ، مہر علی قوالی پیش کریں گے ۔ یکم مئی کو عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب منعقد ہو گی ۔آزادکشمیر کے وزیر اوقاف و مذہبی امور راجہ عبدالقیوم خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب کی صدارت سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سید نظیر الحسن گیلانی ہوں گے ۔

عرس کی تقریبات محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام منعقد ہو گی جس میں پاکستان اور آزادکشمیر کے مشہور جید علماء کرام ، نعت خواں حضرات عارف کھڑی رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش کا عارفانہ کلام پیش کریں گے ۔ عرس مبارک میں پاکستان ، آزادکشمیر سمیت بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے عرس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے محکمہ اوقاف نے پروگرامز ترتیب دینا شروع کر دئیے ہیں عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔