جی ٹی روڈ پر تارکین وطن کے لوگ غیر محفوظ ہیں ‘حکومت تارکین وطن کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے ‘ چوہدری نعیم

ہفتہ اپریل 19:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر تارکین وطن کے لوگ غیر محفوظ ہیں ۔حکومت تارکین وطن کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے ۔گزشتہ روز برطانیہ پلٹ فیملی جس کو جی ۔ٹی روڈ پر لوٹ لیا گیا ۔ایسے واقعات سے تارکین وطن کے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

ڈاکو راج کے خلاف عوام کا سخت احتجاج ۔۔پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے ۔۔تارکین وطن کے لوگ پہلے ہی یہاں سے اپنی جائیدایں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔حکومت تارکین وطن کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔میرپور شہر کی اکثریت تارکین وطن میں ہے ۔

(جاری ہے)

عدم تحفظ کی وجہ سے یہ لوگ یہاں آنے سے کتراتے ہیں اگر ان لوگوں کو تحفظ اور اچھی سہولیات دی جائیں تو یہاں بزنس کرنے کو بھی تیار ہیں ۔

ساجد زرگر ایک بڑے بزنس مین ہیں اپنے ملک کی محبت میں امریکہ چھوڑ کر یہاں دوبار ہ بزنس کوترجیجی دی ۔ ان کا خاندان ایک لمبے عرصے سے بزنس سے وابسطہ ہے ۔سیٹھ عبدالخالق زرگر کی محنتوں کا ثمر ہے کہ آج عالم جیولرزکا ایک نام ہے ۔اگر خلوص نیت سے اپنے ملک میں کام کیا جائے تو یہاں ترقی کے بڑے مواقع بھی موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ بازار نانگی میں معروف کاروباری مرکز عالم جیولرز کی افتتاحی تقریب میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم ،محمد فاروق چوہان ،شوکت پاشا ،ظہیر صابر مغل ،تنویر احمد غازی ،محمد ظریف زرگر اور دیگر تاجر رہنمائوں کا صرافہ بازار افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔میزبان عبدالخالق زرگر ،ساجد زرگر ،خالد زرگر کے علاوہ چوہدری مشتاق زرگر ،محمد فصیل زرگر ،شیخ حمید الحق ،حاجی طارق زرگر ،چوہدری امجد ،محمد ارشد زرگر ،عبدالمجید سائیں ،اظہر یونس ،شکیل قریشی ،جمیل احمد ،حاجی ذولفقار ،حاجی صابر ، ذیشان اسحاق ،چوہدری حمزہ ،میر ارشد کے علاوہ درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر چیمبرا ٓف کامرس پاکستان کے نائب صدر دچوہدری جاوید اقبال نے بھی خصوصی شرکت کی ۔چوہدری محمد نعیم نے عبدالخالق زرگر ،ساجد زرگر اور دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا ۔