کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

ہفتہ اپریل 19:24

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار ،اسلحہ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے رضویہ کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عارف کو گرفتار کیا،عوامی کالونی سے رینجرز نے بھتہ خور فخرالدین عرف فخرو کو گرفتار کرلیا،عزیز بھٹی اور بلال کالونی کے علاقوں سے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا،،رینجرز نے فیریئر کے علاقے سے منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کبیر الدین عرف شیراز کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،جبکہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔