لاڑکانہ :واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائر جسٹس امیر ہانی مسلم کا زیر تعمیر آکسیڈیشن پانڈس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کو گندے نالوں کی نکاسی کے لیے زیر تعمیر آکسیڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے واٹر کمیشن کے سربراہ رٹائر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ہفتے کی صبح لاڑکانہ کے قریب گاؤں عمرانی پہنچ کر ڈرینیج سسٹم کے لیے زیر تعمیر آکسیڈیشن پانڈس کا دورہ کیا جہاں پر عمرانی برادری سے تعلق رکھنے والے دیہاتیوں نے شکایت کی کہ انہیں سابق ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زمینوں کا بہتر معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جو زیادتی ہے ہمیں بہتر زمینوں کی بہتر قیمت ملنی چاہیے۔

اسی طرح گاؤں جڑیو چانڈیو کے رہائشی بھی رٹائر جسٹس کے ہاں پہنچے جنہوں نے شکایت کی کہ آکسیڈیشن پانڈس کا کام جاری ہے لیکن ہمارے زمین کی فیمت 70 سے 80 لاکھ روپے فی ایکڑ ہے لیکن ہمیں اس کے بدلے 7 لاکھ روپے فی ایکڑ دیئے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمین کی بہتر قیمت دی جائے جس دوران رٹائر جسٹس امیر مسلم ہانی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام دستگیر شاہانی سے فون پر رابطہ کیا اور گاؤں والوں کے مسائل کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

جہاں واٹر کمیشن کے سربراہ نے دیہاتیوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے اور کوشش ہے کہ آپ کو زمین کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ جس کے بعد واٹر کمیشن سربراہ نے حکومت سندھ کی جانب سے زمینوں کے لیے آئے ہوئے رقم کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر سے معلومات لی جس پر انہیں بتایا گیا کہ رقم موجود ہے جبکہ اس موقع پر امیر مسلم ہانی مسلم نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گندے نالوں کی نکاسی کے لیے زیر تعمیر آکسیڈیشن کا کام جلد کمل کیا جائے۔

دورے کے دوران کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر عمران علی، میئر محمد اسلم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر نور مصطفیٰ لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں صبح کے وقت امیر ہانی مسلم کے بڑے بھائی کے انتقال کے اطلاع پر وہ کراچی روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :