لاڑکانہ ، نویں جماعت کے طالب علم کے قتل میں ملوث دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تحصیل باقرانی کے تھانہ شہید الاہی بخش سیال میں 6 روز قبل پولیس تشدد کے باعث ہلاک نویں جماعت کے طالبعلم کاشف شاہ کے مقدمے میں نامزد ملزم اور دوکاندار غفار سیال کو گذشتہ روز مارکیٹ پولیس نے سیکنڈ سینیئر سول جج خالد حسین سومرو کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم غفار سیال کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ایسی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :