لاڑکانہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،ٹریلر سے کروڑوں روپے مالیت نشہ آور اشیا برآمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے کروڑوں روپے مالیت کی مین پڑی، گٹکا، تمباکو، نشہ آور سوپاریاں برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آریجا پھیڑا اصغر علی سولنگی نے بتایا کہ پولیس کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر آریجا پھیڑہو علاقے میں کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر کو روک کر ایک سئو سے زائد بوریوں میں پیک سینکڑوں من مین پڑی، گٹکا، تمباکو، نشہ آور سوپاریاں جس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے جبکہ ٹرالر کے ڈرائیور افضل پٹھان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گیں۔