لاڑکانہ :محلہ رحمت پور ماسک پہنے مسلح ملزمان کریانہ اسٹور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ہفتہ اپریل 19:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود محلہ رحمت پور میں ماسک پہنے ہوئے مسلح افراد نے کریانے کے دوکان میں گھس پر اسلحے کے زور پر 10 لاکھ 38 ھزار لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ دوکاندار فیض محمد آریجو نے بتایا کہ صبح کے وقت موٹرسائیکل سوار ماسک پہنے تین مسلح افراد نے دوکان میں گھس پر اسلحے کے زور پر 10 لاکھ 38 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کو اطلاع دی لیکن دیر سے پہنچنے کے باعث ملزمان فرار ہوگئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف رخوں سے تفتیش کررہے ہیں تمام جلد ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :