بلوچستان صوبائی اسمبلی میں صوبائی وزیر اور6 ارکان اسمبلی کی رخصت کی درخواستیں منظور

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں صوبائی وزیر اور6 ارکان اسمبلی کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی کی مشیر ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ،میر عبدالکریم نوشیروانی ،نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی رحمت بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حمل کلمتی ،بی این پی (عوامی ) نوابزادہ میر ظفر زہری ،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی رخصت کی درخواستیں ایوان میں پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلی ۔