مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی پولیس کے ضلع پلوامہ میں رات کے وقت گھروں پر چھاپے، 8نوجوان گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں رات کے وقت گھروں پر چھاپو ں کے دوران8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ان نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقوں ملک پورہ ، قوئل ، سرنواور پرچھو پلو سے گرفتار کیا۔گرفتار نوجوانوں کے رشتہ داروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انکے بچوں کو بلا جواز طور پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیاروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے ترال کے علاقے لرو میںایک چھاپے کے دوران یاور مقبول نامی ایک طالب علم کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ نوجوان کے والد محمدمقبول بٹ نہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ دنوں اسے بھی بلا وجہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی جبر و استبداد کی کارروائیوں کے سبب علاقے کے لوگ سخت ذہنی تنائو کا شکار ہیں۔