مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں آئین اور قانون کی رٹ کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ‘ آزاد کشمیر آزاد ی کا بیس کیمپ ہے لیکن مسلم لیگ ن کی

حکومت نے یہاں بھی تحریک آزاد کشمیر کو دائو پر لگا دیا ہے سابق وزیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں عبدالوحید کی بات چیت

ہفتہ اپریل 19:25

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سابق وزیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماہ میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں آئین اور قانون کی رٹ کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔ آزاد کشمیر آزاد ی کا بیس کیمپ ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے یہاں بھی تحریک آزاد کشمیر کو دائو پر لگا دیا ہے۔ عدلیہ پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا کی آزادی کو سلب کیا ہوا ہے۔

جیو نیوز کی حیر اعلانیہ بندش ایک جمہوری حکومت میں پرلے درجے کی سنگین ریاستی دہشت گردی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی آئین قانون پارلیمنٹ کی بالا دستی اور میڈیا کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کر گی انھوں نے کہا کہ میڈیاکو دبانے کی اوچھی حرکتوں سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ حکومت اپنی اتھارٹی کو اداروں کے تحفظ کے لئے استعمال کرے۔ اظہار رائے ہر فرد کا حق ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ اگر ستون کو گرانے کی کوشش ہو ئی تو عمارت کیسے سلامت رہ سکتی ہے تمام اداروں میں آپس میں تال میل ضروری ہے۔ شریف خاندان اور مسلم لیگ ن اپنی فرعونیت کی وجہ سے انجام کو پہنچ رہی ہے۔