وزیراطلاعات مشتاق منہاس کی سید حسین قریشی کی والدہ کی وفات پر گھر جا کر تعزیت

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:25

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق منہاس گزشتہ روز سید حسین قریشی ،خادم حسین قریشی ،ذاکر حسین قریشی ،فضل حسین قریشی کی والدہ محترمہ اورمحمد افراہیم قریشی کی خوش دامن کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیااوران کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی بھی کی ۔

اور پسماندگان کیساتھ اظہار تعزیت بھی کیا ۔وزیراطلاعات کے ہمراہ چیئرمین ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجدحسین منہاس تحصیلدارباغ راجہ سبیل منہاس ،ابرار چغتائی ،لیاقت بیگ ،محمد اشفاق ،خورشید عالم ، خو ا جہ خورشید اوردیگر کئی مسلم لیگ ن کے باغ کے راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :