آغوش الخدمت کے تحت کام کرنے والے سنٹر ز یتیم بچوں کی کفالت کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں

‘جو افراد ان کے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں وہ اپنی آخرت کی زندگی کے لیے بہترین سامان کررہے ہیں الخدمت پنجاب کے صدر میاں وقاص احمد کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) الخدمت پنجاب کے صدر میاں وقاص احمد نے کہاکہ آغوش الخدمت کے تحت کام کرنے والے سنٹر ز یتیم بچوں کی کفالت کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں جو افراد ان کے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں وہ اپنی آخرت کی زندگی کے لیے بہترین سامان کررہے ہیں،الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرنے مختصر عرصے میں بہترین کارگردگی دیکھائی ہے اور عوام کی ترجمان بن چکی ہے،اہل باغ نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیاہے،یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے قیادت کے دن نبی ؐؑ کے ساتھ ہوںگے،ان خیالات کااظہارانھوںنے الخدمت فائون ڈیشن کے زیر اہتمام بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن باغ کے صدر مولانا منان گوہر،راجہ فاروق ،اعجاز احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر سیکرٹری جنرل عطار الررحمان چوہان،ریجنل منیجر اشتیاق شہزاد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں اغوش الخد مت سنٹر باغ کے لیے 21لاکھ رروپے کے وعدے کی گئے،تقریب میں انجمن تاجران کے صدر حفاظ طارق ا وردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں وقاص احمد نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خیر موجود ہیں ہمارے لوگ آج بھی مشکل حالات ہونے کے باوجو د بھی غریب اور یتیم کی مدد کے لیے تیار ہیں،یہ زندہ معاشروںکی پہنچان ہوتی ہے جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں،اسلام نے ہمیں دوسروں کی مدد کی تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون بھی ملتا ہے اور اللہ کی رضابھی حاصل ہوتی ہے اور انسان خود بھی گئی طرح مشکلات اورمصائب سے بچتاہے۔

متعلقہ عنوان :