قبلہ حضرت الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ ولی کامل تھے‘انہوں نے کفر و شرک کے اندھیروں میں خدا کی محبت اور اطاعت کے چراغ روشن کیے ‘مرکزی ناظم اعلیٰ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام محمد اعظم چشتی کا بیان

ہفتہ اپریل 19:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مرکزی ناظم اعلیٰ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ قبلہ حضرت الھاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ ولی کامل تھے ۔انہوں نے کفر و شرک کے اندھیروں میں خدا کی محبت اور اطاعت کے چراغ روشن کیے ۔ انکی زندگی کا ہر ورق علم و عمل کی روشنی سے عبارت ہے ۔برصغیرمیںاسلام کی اشاعت میں بزرگان دین کی بہت محنت شامل ہے ۔

ولی اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ہم برائیوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا حضر ت قبلہ سائیں محمدرکن الدین ؒ سے لاکھوں لوگوں نے ان کی زندگی میں روحانی فیض حاصل کیا اور ان کے وصال کے بعد بھی ہزاروں عقیدت مند مزار شریف پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں اولیاء اللہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ محمد اعظم چشتی نے کہا الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ اللہ کے درویش تھے ساری زندگی زہدوتقوی میں بسر کی آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں دینی مدارس اور مساجد قائم کر کے دین کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جو رہتی دنیا تک یا درکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :