مظفرآباد میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی تحریک پر پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایک ہزارسے زائدمریضوں کا معائنہ، مفت لیبارٹری ٹیسٹ،ادویات کی فراہمی کی گئی

ہفتہ اپریل 19:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) مظفرآباد میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی تحریک پر پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام بھیڑی کے مقام پرفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ‘ ایک ہزارسے زائدمریضوں کا معائنہ، مفت لیبارٹری ٹیسٹ،ادویات کی فراہمی کی گئی ۔ 10سپیشسلسٹ ڈاکٹرزاور مظفرآبادمیڈیکل کالج کے طلباء و طالبات ڈاکٹراشفاق،ڈاکٹربشریٰ،ڈاکٹرعابد،ڈاکٹرنسیم،ڈاکٹرزاہدہ لیاقت،ڈاکٹرخالد،ڈاکٹرابرار،ڈاکٹرجبین،ڈاکٹرظہیرنے مریضوں کا طبی معائینہ کیا۔

اس موقع پر مریضوں کے ہیپاٹائٹس، شوگر،کولسٹرول اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ وادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈکٹرز نے مریضوں کی کونسلنگ بھی کی اور انہیں حفظان صحت کے اصولوں بارے آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹر اشفاق ،،ڈاکٹر بشریٰ ودیگر نے اپنی گفتگومیں کہاکہ آزادکشمیر کے دوردرازعلاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوںنے مظفرآباد میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوںنے بھیڑی جیسے دورافتادہ علاقہ میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیزپر صحت عامہ کی سہولت کی فراہمی کے لئے کرداراداکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے عوام الناس سے کہاکہ وہ اپنی بہتر صحت کیلئے صفائی ستھرائی اور ماحول کی نفاست کا خیال رکھیں اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھ کر بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔عوام علاقہ نے مظفرآباد میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی اس کاوش کو بے حد سراہااور ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس علاقہ میں پہلی باراتنی بڑی تعدادمیں ڈاکٹرز کا گروپ آیا ہے جس سے علاقہ کے عوام نے استفادہ کیا۔پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی کے صدرطارق حسین،نائب صدرتحریم ہمایوں، علی شاھد،صفیہ اختر ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے اس عزم کااظہارکیا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کی سماجی خدمت کا فریض انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :