حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق

جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے ‘ تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:29

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتیں جب اپنے فرائض پورے نہ کریں تو پھر عدالت سمیت دوسرے اداروں کی مداخلت کی جگہ بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپشن میں لپٹے لوگ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جارہے ہیں اور دوسری جانب بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی ووٹ اس کو دیتے ہیں جنہیں الیکشن سے قبل گالیاں دیتے نہیں تھکتے، جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے نرغے میں ہے ۔ حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑی، اگر حکومت اپنے فرائض پورے نہ کرے تو پھر عدالتوں سمیت دیگر اداروں کو مداخلت کی جگہ مل جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو حکمرانوں کے چنگل سے باہر لے آئے ہیں اب 2018 کے انتخابات میں جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بجائے ایم ایم اے کا پلیٹ فارم بنائیگی۔