بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چھ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

آج چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گی ،25کو منگولیا جائیں گی بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے آئندہ ماہ چین کے متوقع دورے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا بھارت کی ایٹمی کلب میں شمولیت اور سی پیک پر بھی چینی رہنمائوں سے بات چیت کریں گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج چھ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئی وہ اپنے اس دورے کے دوران منگولیا بھی جائیں گی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی،سشما سوراج بیجنگ پہنچ کر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گی،وہ اپنے دورے کے دوران وہ بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے آئندہ ماہ چین کے متوقع دورے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔

(جاری ہے)

چین اور بھارت کے درمیان 2017میں ڈوکلام تنازع کے باعث تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے۔ مبصرین کا خیال ہے، کہ بھارتی وزیر خارجہ اس مسئلے پر بھی بات چیت کریں گی۔ جبکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے پر اپنے تحفظات سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گی۔بھارت ایٹمی کلب کا رکن بننے کا خواہش مند ہے وہ اس سلسلے میںبھی چینی رہنمائوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ پچیس اپریل کو منگولیا کے دو روزہ دورے پر روازنہ ہونگے جو اس کا اس علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔