علاقائی ممالک افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کریں

مفاہمت کے عمل کو فروغ دینے کیلئے کوششوں کی حمایت کی جائے چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف کابل ، بیجنگ دوطرفہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیاجائے،افغان مشیر قومی سلامتی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) چین نے علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں میں مفاہمت کے عمل کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کریں۔

(جاری ہے)

علاقائی ممالک افغانستان میں امن اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار چین کے چیف آف جوائنٹ سٹاف لی ژوچنگ نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار سے بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا قومی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لی نے افغان افواج کی دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خاص طورپر ذکر کیا۔

اور دوطرفہ فوجی اور سلامتی تعاون پر زور دیا اس ملاقات میں افغان کے مشیر سلامتی حنیف اتمار نے کہا کہ کابل اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز ہونا چاہیے۔انہوںنے اس سلسلے میں چینی وفد کو کابل آنے کی دعوت بھی دی۔