انٹرڈویژنل جمناسٹک چیمپئن شپ پشاور میں شروع

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:32

انٹرڈویژنل جمناسٹک چیمپئن شپ پشاور میں شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ 23ویں آل خیبر پختونخواانٹرڈویژن جمناسٹک چمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کپملیکس میں واقع جمناسٹک جمنازیم میں شروع ہوگئی مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘مقابلوں میں صوبے کے تمام ڈویژن سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، مجموعی طور پر پچاس سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان گرائونڈ ورک‘پیرالل بار‘رومن رنگز اور والٹنگ ٹیبل کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں‘اختتامی تقریب کے موقع پر سلور جوبلی بھی منائی جائے گی جسکے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد خان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ جمناسٹک کے فروغ وترقی کے لئے کام کررہے ہیں اور انٹر ڈویژنل مقابلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہر سال یہ مقابلے ہوتے رہیں گے انہوں نے بتایا کہ مقابلوں کی اختتامی تقریب آج سہ پہر تین بجے منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی حاجی غلام علی ہوں گے ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘سیکرٹری انفارمیشن قیصر عالم ‘قمرزمان ‘اعجاز احمد خان سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :