سول ہسپتال، شیخ زید ہسپتال اور چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال میں فری میڈیکل اینڈ سرجیکل سپلائیز کائونٹرز کا افتتاح

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:33

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام اور پاورٹی اریڈکشن انشیٹو محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے سول ہسپتال، شیخ زید ہسپتال اور چانڈکا ٹیچنگ ہسپتال میں فری میڈیکل اینڈ سرجیکل سپلائیز کائونٹرز کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ خان محمد سانگھرو اور میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن محمد اسلم شیخ نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس چانڈکا ہسپتال ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری، پروفیسر رفیعہ بلوچ، سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام کے ریجنل منیجر محمد عمر اور دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہاتی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے آپریشنز کی خرابی کے باعث جو مختلف بیماریاں پیدا ہو رہے ہیں اور اس دوران کئی قیمتی جانیں بھی ضایع ہوچکی ہیں جو تشویش کی بات ہے ان تمام مسائل کے اسباب اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کے سرجری اوزار نہ ہونے اور غیر معمولی اوزار کی موجودگی ہے اس عمل کو روکنے کے لیے بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی جن میں امریکہ اور کینڈا سمیت دیگر ممالک میں رہنے والے غریب عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 70 فیصد فنڈز مہیا کر رہے ہیں جبکہ 30 فیصد حکومت سندھ کے تعاون سے اس پروگرام کو متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ اس پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں فری میڈیکل و سرجیکل سپلائیز کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں دستانے، مارکس، ڈرپس، سرنج، کینچیاں، بیڈ شیٹس سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیے گئے ہیں جو ڈسپوز ایبل ہیں ان کے استعمال سے کوئی جراثیم پیدا نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :