دو گاڑیوں کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ اپریل 19:33

خانیوال۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) کنٹینر اور دودھ والی ٹینکی میں تصادم 3 افراد جاں بحق دو زخمی۔۔ میاں چنوں کے علاقہ نزد اقبال نگر دودھ والی ٹینکی نمبرTKX-548 کار بچاتے ہوئے لاہورروڈ پر مخالف سمت سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو ٹینکی سوار اور ایک کنٹینر سوار جاں بحق دو زخمی ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 33سالہ عمر حیات ولد شمشادسکنہ ٹھٹھہ بیگ تحصیل تاندنوالا ضلع فیصل آباد،50سالہ اسماعیل ولد گل محمد سکنہ کوئٹہ اور39سالہ غلام علی سکنہ مانگا منڈی شامل ہیںجبکہ پرویز ولد حسن خان سکنہ کوئٹہ اور محمد نواز ولد شمشاد سکنہ عارف والا اس حادثہ میں زخمی ہو گئے جنہیں رسیکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔