واسا نے گزشتہ ماہ مارچ میں صارفین سے تین کروڑ روپے سے زیادہ کے بل وصول کئے

ہفتہ اپریل 19:33

ملتان۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء)فراہمی ونکاسی آب کے ادارے واسا نے مارچ کے مہینے میں صارفین سے تین کروڑ روپے سے زیادہ کے بل وصول کئے ۔ہفتہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے واساکے ترجمان حسن بخاری نے کہاکہ گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں واسا کی ریکوری مہم بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2017-18ء کے مالی سال کے لئے ہماراریکوری کاٹارگٹ 33کروڑروپے تھااورامیدہے کہ ہم یہ ٹارگٹ حاصل کرلیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نہ صرف یہ کہ نادہندگان کو وارننگ لیٹرجاری کئے گئے ہیں بلکہ واسا کی ٹیمیں عدم ادائیگی پرروزانہ کی بنیاد پرواسا کے کنکشن بھی منقطع کررہی ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ صارفین کو کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے بل بروقت اداکردینے چاہیے ۔