ٹنڈوالہیار: سولنگی برادری کے درجنوں افراد کا پولیس اور بااثر افراد کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ اپریل 19:36

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) گوٹھ ندو موری کے رہائشی سولنگی برادری کے درجنوں افراد کا پولیس اور بااثر افراد کے خلاف ٹنڈوالہ یار پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرہ کی قیادت کرنے والے مراد علی سولنگی،حسین سولنگی،رسول بخش سولنگی، نے صحافیوںکو بتایا کہ گذشتہ دنوں عبدالکریم، عبدالطیف، سسئی سولنگی اسلحے کے زور پر ہمارے گھروں میں زبردستی داخل ہوئے اور انہوں نے ہمیں یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دو بچوں کی ماں مسمات زولی خاتوں کو اغوا کرکے لے گئے جس کی ایف آئی آر ٹنڈوالہ یار کے ا ے سیکشن تھانے میں درج کرائی ہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اغوا کا ر ہماری لڑکی کو جان سے ناماردیں وہ بااثر ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی بھی حاصل کی ہوئی ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ،،آئی جی سندھ،،!ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری لڑکی کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے اغوا کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :