ٹنڈوالہ یاراور گردو نواح میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں نہ ہوسکیں

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:36

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ٹنڈوالہ یاراور گردو نواح میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں نہ ہوسکی محکمہ صحت کی پر اسرار خاموشی غیرقانونی طریقے سے ڈلیوریوں کا۔سلسلہ جوں کا توں جاری ہے ٹنڈوالہ یار کی مختلف کالونیوں میں سیکھنے والی دائیاں کلینکیں کھول کر عوام کو بے خوف سادہ لوح خواتین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواع کے علاقوں کی مختلف کالونیوں میں عطائی ڈاکٹرز اور سیکھ نیوالی دائیاں لوگوں کے لئے شفاء دینے کے بجائے موت کا پیغام بنے ہوئے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر کے بکیرا روڈ پر واقع داتا نگر کالونی میں مبینہ ایک جعلی ڈاکٹر اور سیکھنے والی دائی میٹرنٹی ہوم کے نام سے غریب خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر انکی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ مزکورہ کلینک پر علاج اور ڈلیوری کے لئے آنے والوں سے دگنی رقم بٹورنے کے بعد خواتین کو بستر مرگ پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہ اطلاع بھی ہے کہ مذکورہ کلینک پر بھاری رقم کے عیوض غیر قانونی ڈلیوریاں بھی کرائی جا رہی ہیں جبکہ ڈلیوری کے لئے آنیوالی خواتین غیر محفوظ آلات کے سبب مختلف موذی بیماریوں میں جکڑی جارہی ہیں علاقے کے رہائیشیوں نے صوبائی وزیر صحت ، سیکریٹری صحت سمیت ضلعی افسرانوں سیمطالبہ کیا ہے کہ داتا نگری کالونی میں اتائی ڈاکٹر اور سیکھنے والی دائیوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور۔

(جاری ہے)

شہر سے اتائی ڈاکٹرز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب اور مجبور لوگوں کی جانیں بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :