چکوال کے گیارہ تھانوں اور آٹھ پولیس چوکیوں پر موثر گشت کا نظام موجود ہے،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ذوالفقار احمد

ہفتہ اپریل 19:42

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ضلع چکوال میں سیکورٹی اور امن وامان کے حوالے سے صورتحال مکمل طورپر قابو میں ہے اور ضلع چکوال کے گیارہ تھانوں اور آٹھ پولیس چوکیوں پر موثر گشت کا نظام موجود ہے اور گزشتہ عرصے میں کوئی سنگین نوعیت کا بڑاواقعہ رونما نہیں ہوا ہے ۔ وہ اپنے دفتر میں سیکورٹی کے حوالے سے پارلیمنٹرینز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ دے رہے تھے۔

اجلاس میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال، چوہدری سلطان حیدر علی، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد اور چیئرمین ضلع کونسل طارق اسلم ڈھلی بھی موجود تھے۔اجلاس میں تمام پارلیمنٹرینز نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹرینز نے سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سابق ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے کہا کہ ضلع چکوال میں صفائی کے ناقص نظام کو بہتر کرنا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور اراضی سنٹر کی حالت زار کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے اور عوام کی بہتری کے حوالے سے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیںگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :