حسن ابدال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر تھانہ حسن ابدال کی کاروائیاں، تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے علاقہ میں آئے روز شیشہ نشہ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جو کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن سکتا تھا جس پر ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب نے اے ایس پی حسن ابدال آصف بہادر اور حسن ابدال پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا کہ شیشہ سموکنگ نشہ کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تا کہ نوجان نسل تباہی کے دہانے سے بچ سکے جس پر اے ایس پی حسن ابدال سرکل نے ایس ایچ او سٹی و صدر حسن ابدال معہ اہلکاران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عارف شاہ ولد نور شاہ سکنہ ڈھوک مسکین، محمد عثمان علی خنا ولد نزاکت علی خان سکنہ محلہ تکیہ، ماجد جہانگیر خان ولد محمد سلیم سکنہ محلہ شہید آباد تحصیل حسن ابدال، سلیم اختر صدیقی ولد نور الحق صدیقی سکنہ لالہ رخ واہ کینٹ سے ٹوٹل 182 عدد مختلف فلیور شیشہ سموکنگ 18 عدد پیپر تمباکو پونے والے، 46 عدد عام کوئلے و گولڈن کوئلے 37 کلیاں و حقہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کرایا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صاحب نے ٹیم کو شاباش دی۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او صاحب کے اس اقدام پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔