پولیس کا منشیات فروشی کے چار مختلف اڈوں پر چھاپہ، 4کلو سے زائدچرس برآمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

بوریوالہ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ ماڈل ٹائون اور تھانہ صدر بورے والا پولیس نے منشیات فروشی کے چار مختلف اڈوں پر چھاپہ مار کر4کلو سے زائدچرس برآمد کر لی واقعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون چوہدری رشید احمد نے اقبال اے ایس آئی کے ہمراہ معصوم شاہ کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش اختر خاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1280گرام چرس بر آمد کر لی اور حبیب کالونی میں منشیات فروش محمد سرور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1340گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او صدر چوہدری محمد اشفاق گل نے حافظ عدنان جمیل اے ایس آئی اور نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر اختر ٹائون میں گلی کے کنارے سر عام چرس فروخت کرنے والے بدنام منشیات فروش حناء شہزادی کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل قابو کر کے دوران تلاشی 1307گرام چرس اور رقم وٹک 140روپے بر آمد کر لی دریں اثناء تھانہ صدر پولیس نے نہر پی آئی لنک بحد چک 517ای بی منشیات فروش صدام حسین عرف ببو کو چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑنا چاہا تو وہ موٹر سائیکل پر بھاگتے ہوئے پولیس کے تعاقب سے گر کر زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 325گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :