سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان درخواستوں پر آ گئے

جان کو خطرہ ہے سیکیورٹی واپس کی جائے ، مولانا فضل الرحمان کی آئی جی خیبر پختونخواہ سے درخواست

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 19:20

سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان درخواستوں پر آ گئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21اپریل 2018ء) :سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان درخواستوں پر آ گئے۔مولانا فضل الرحمان نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے درخواست کہ ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے سیکیورٹی واپس کی جائے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مولانا فضل الرحمان درخواستوں پر آ گئے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخواہ کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔

کشمیر کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر اس سے پہلے بھی تین خود کش حملے و چکے ہیں ،انکی جان کو خطرہ ہے لہذا انکی سیکیورٹی انہیں واپس کر دی جائے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس کے حکم کے بعد ملک کی مقتدر شخصیات سے اضافی اور غیر ضروری سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :