ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) فیروز پور روڈ اقبال نگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی بلال احمد کسی کام کے سلسلہ میں موٹرسائیکل پر اپنی بیوی رابعہ بی بی کے ساتھ قصور آرہا تھا کہ جب وہ اقبال نگر کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل پھسلنے سے دونوں سٹر ک میں گر گئے اور پیچھے سے آنیوالا ڈالہ انکے اوپر سے گزر گیا جس سے کچل کر دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کاروائی ہے۔