8سالہ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تھانہ مصطفی آباد پولیس نے 8سالہ معصوم بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے دو درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغیچی محلہ مصطفی آباد کے رہائشی محمد شفیق نے تھانہ مصطفی آبا د میں مقدمہ درج کروایا کہ سائل کا 8سالہ بیٹا علی احمد سائیکل پر سواری کیلئے سٹیڈیم مصطفی آباد گیا جہاں پر ملزمان عرفان اور عظمت مویشی چرا رہے تھے ملزمان نے علی احمد کیساتھ زبردستی بدفعلی کی ،تھانہ مصطفی آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :