شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کا80 واں یوم وفات عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ،مزار اقبال پر پھول چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 80واں یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ علامہ محمد اقبال ؒنے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔

(جاری ہے)

علامہ محمد اقبال 21اپریل 1938 ء کو وفات پا گئے تھے اور ان کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔ شاعر مشرق کے یوم وفات پر مختلف علمی و ادبی اور ثقافتی تنظیموں کی طرف سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں شاعر مشرق کی شخصیت ، ان کے فکرو فلسفہ اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔جبکہ مزار اقبال پر پھول چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :