Live Updates

کرپشن کا کوئی الزام نہیں،میری زبان بندی کردی گئی،نوازشریف

عوام الیکشن کوریفرنڈم سمجھ کرحصہ لیں،ایسی نگران حکومت ہونی چاہیےجس پرکسی کا دباؤ نہ ہو،الیکشن میں مسلم لیگ ن کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 19:21

کرپشن کا کوئی الزام نہیں،میری زبان بندی کردی گئی،نوازشریف
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں،میری زبان بندی کردی گئی،عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کراس میں حصہ لیں،ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباؤ نہ ہو،مسلم لیگ ن سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے آج لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا مجھ پر مقدمہ بنایا گیا ہے کیا پہلے کسی پر ایسا مقدمہ قائم ہوا؟ جبکہ مجھ پرکرپشن کا بھی کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ایسی نگران حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباؤ نہ ہو۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ میری تو زبان بندی کردی گئی ہے۔ عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا اُن کے ممبران نے تیرپرمہرنہیں لگائی؟ مزید برآں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کا لندن میں حسن نواز کے دفتر میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان قائد ن لیگ نوازشریف سے نگراں سیٹ اپ پربات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔ حسن نواز نے بتایا کہ ووٹ کو عزت دو،یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات