قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

فاسٹ بولر حسن علی بھی میدان میں آکر رینجرز کے جوانوں کیساتھ پریڈ میں شریک ہوئے ، اپنے روایتی انداز سے بھارتیوں کو للکارا

ہفتہ اپریل 19:49

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی،فاسٹ بولر حسن علی میدان میں آکر رینجرز کے جوانوں کیساتھ پریڈ میں بھی شریک ہوئے اور اپنے روایتی انداز سے بھارتیوں کو للکارا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں واہگہ باڈر کا دورہ کیا اور قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

اس موقع پر عوام کھلاڑیوں کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دئیے۔ قومی کرکٹرز نے ہاتھوںمیں جھنڈیاں پکڑ کر دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان،، نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کے نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر کرکٹرز نے پریڈ میں شریک رینجر زکے جوانوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر حسن علی نے عوام کے سامنے آکر روایتی انداز میں جشن منایا ۔حسن علی نے رینجرز کے جوانوں کیساتھ پریڈ میں شریک ہوئے اور اپنے روایتی انداز سے بھارتیوں کو للکارا ۔دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، بابر اعظم، حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، فہیم اشرف،سعد علی، راحت علی، حسن علی کیساتھ آفیشلز بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہریوں نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اورتصاویر بنائیں۔ رینجرز کے ریڈ بفرز بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں اور اپنی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :