مغرب کے بے حیا کلچر کے مقابلے میں قرآن و نعت کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے،
امیرجماعت اسلامی اس فتنے کے زمانے میں آج کا ولی اللہ وہ ہے جو خود اور اپنے بچوں کو حلال کھلائے ،حرام کا نوالہ انسان کی عبادت کا اثر ختم کردیتا ہے، سینیٹر سراج الحق
ہفتہ 21 اپریل 2018 19:49
(جاری ہے)
صوبائی نائب امیر و نگراں شعبہ فہم دین حافظ نصراللہ عزیز، مرکزی نائب قیم حافظ ساجد انور، صوبائی نائب امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر عظیم بلوچ ،آفتاب ملک اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ یہ دعوت الی اللہ کا بہت عظیم کام ہے مگر یہ درد دل کے ساتھ اور ریا کاری سے پاک ہونا چاہیے کیونکہ شرک کے بعد ریا کاری عظیم گناہ ہے۔ درد جگر اور ریا کاری سے پاک داعی کی بات میں اثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید ایک سمندر ہے جو دلوں و پوری دنیا کو منور کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اسی کا ہی معجزہ ہے کہ 70 سال کا بوڑھا ہو یا 5 سال کا بچہ ماں کی طرح اسے اپنے گود میں لے لیتا ہے اور اس کا سینا کھول دیتا ہے دن و رات قرآن کے پیغام کو عام کرنے والے دنیا و آخرت میں سر خرو ہوں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی سندھ کی قیادت کو شعبہ فہم دین کے پروگرام کے انعقاد پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ قرآان ہمارا اوڑھنا بچھونا اورزندگی کادستور بن جائے تو کوئی نظام ہمیں اپنی راہ راست سے ہٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت ہر سال دورہ تفسیر ہوتا ہے جسمیں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں اس سال بھی قرآن کے پیغام کو عام کرنے کے سلسلے میں29 اپریل سی40 روزہ دورہ تفسیر کا اہتمام کیا گیا ہے صوبہ خیبر پختونخواہ کے چیف خطیب اور صوبائی نائب امیر مولانا محمد اسمعیل دورہ قرآن کے مدرس ہوںگے۔انہوں نے عوام الناس باالخصوص تحریکی احباب سے اپنی مصروفیات میں سے دورہ قرآن میں شرکت کے لیے وقت نکالیں۔ہم منصورہ میں احباب کے میزبان ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.