واٹر بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے رہنمائوں کا ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ،ورکرز کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مرکزی رہنمائوں ناظم خان ،ممتاز مگسی ،ریحان الٰہی ،تسلیم چوہان ،وحید بلوچ ،امانت مسیح ،صابر نذیر ،ایاز بھائی ،شیدوجوکھیو،یعقوب لاکھو،اقبال مسیح ،ہارون مگسی ،کامریڈ امرجلیل جونیئر کے ہمراہ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیااور یونائٹیڈ ورکرز یونین کے پیغام کو ورکرز تک پہنچایا اور انہیں اپنے منشور اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نبی بخش خاصخیلی ،امیر شاد خان ،غلام مصطفی نے ساتھیوں یونین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یونین میں شمولیت اختیا ر کی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔اورنگی ٹائون ڈویثرن متحدہ ورکرز فرنٹ کے رہنمااحسان خالد مدنی نے بھی یونائٹیڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرلی ۔ڈملوٹی ملیر بنگلہ کے دورے کے دوران وسوجوکھیونے بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :