قومی ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ ، حسن علی نے میلہ لوٹ لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 اپریل 2018 19:31

قومی ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ ، حسن علی نے میلہ لوٹ لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل 2018ء) دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے آج واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاندار پریڈ دیکھی اور ملک سے محبت کے عزم کا اظہار کروایا لیکن ان سب میں حسن علی بازی لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر قومی ٹیم کی آمد پر شائقین میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر نعرہ بازی بھی کی جبکہ اس موقع پر حسن علی کا جوش دیدنی تھا جو فوجیوں کے ساتھ میدان میں اتر آئے اور انہی کا سٹائل اپناتے ہوئے اپنے بازو پھیلا کر بھارتیوں کی طرف منہ کر کے جوش و جذبہ دکھایا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ حسن علی رینجر ز کے ساتھ پریڈ والے علاقے میں آکر روایتی انداز میں اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہیں ، وہ پنجابی سٹائل میں اپنی ’ران ‘ پر زور زور سے ہاتھ مار کر اپنی وقت کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں ، حسن علی نے اس موقع پر اپنا فاتحانہ ”جنریٹر“سٹائل بھی بنایا جو کہ وہ وکٹ لینے کے جشن مناتے ہوئے بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :