گھوٹکی میں 11 سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل ،ْملزم گرفتار

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) گھوٹکی کے سردار خان پٹافی گاؤں میں 11 سالہ بچی کو 2 پڑوسیوں نے گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔مقتول بچی کے والد نے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ علاقے میں مزار پر حاضری دینے گئے تھے پیچھے ان کے پڑوسیوں نے ان کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔والد کی جانب سے نشاندہی کیے جانے پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرلی۔

(جاری ہے)

بچی کے والد نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کو قتل کیے جانے سے قبل ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا جسے تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امام الدین کی جانب سے ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے اسے اس لیے قتل کیا کیونکہ بچی نے انہیں نازیبا حالت میں دیکھ لیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :