Live Updates

عمران نے سینیٹ میں ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دئیے، امیر مقام

عمران اور زرداری نے مک مکا کرکے سینیٹ چیئر مین منتخب کیا ،ْ گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

ملا کنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقا م نے کہاہے کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں ارب پتی لوگوں کو ٹکٹ دئیے جبکہ عمران اور زرداری نے مک مکا کرکے سینیٹ چیئر مین منتخب کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں امیر مقام نے کہاکہ عمران خان نے ان ممبران کو نوٹس جاری کیے جنہوں نے بلے کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا ،ْ عمران جلسوں کیلئے خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ،ْپشاور کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں صرف خالی کرسیاں نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف خواب میں ہی وزیر اعظم بن سکتے ہیں ،ْ نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے اور عوام نوازشریف کیساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات