نون لیگ کی سیاست آئندہ شریفوں کے بغیر ہوگی ،ْ جہانگیر ترین

لاہور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ کا حتمی اعلان کریں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ اپریل 20:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے خلاف کیس میں کوئی دفاع پیش نہیں کر سکے ،ْنون لیگ کی سیاست آئندہ شریفوں کے بغیر ہوگی۔سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ باقی جماعتوں نے بھی جنوبی پنجاب صوبے بارے میں کئی بار اعلانات کیے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اور تحریک انصاف ہی اس کو بنائے گی۔ لاہور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ کا حتمی اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ فروخت کرنے پر اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری سرور نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں خریدے الیکشن کمپین میں خود ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حالات جارہے ہیں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت بنائے گی۔