شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی ستائش

آپ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت سے کام کیا ہے،آپ کے شاندار اقدامات عوام کی خوشحالی کے آئینہ دار ہیں‘اراکین اسمبلی ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے،خدمت کے آگے گالی گلوچ کی سیاست کوئی حیثیت نہیں رکھتی ‘شہبازشریف

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:14

شہبازشریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے یہاں ملاقات کی،جس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت پر محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش کی گئی۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت سے کام کیا ہے اوردیگر صوبے بھی آپ جیسی متحرک اورفعال قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ کے شاندار اقدامات عوام کی خوشحالی کا آئینہ دار ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خدمت کے آگے گالی گلوچ کی سیاست کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ میرا ایمان ہے کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو سر آنکھوں پر بیٹھاتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست کی ہے اور ہمارے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ ملاقات کرنیوالوں میں رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی اورسابق وزیرخوش اختر سبحانی شامل تھے ۔