لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میںبلڈنگ ہائی پرفارمینس ٹیم ٹریننگ کا انعقادکیا گیا

ہفتہ اپریل 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(( لیسکو)کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں بلڈنگ ہائی پرفارمینس ٹیم کے عنوان سے ایک روزہ ٹریننگ منعقد کی گئی۔جس میں لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تینتیس افسران نے شرکت کی ۔اس ٹریننگ کے لیئے خصوصی طور پر پوسیبلیٹز کمپنی سے ٹرینر فیصل وہاب کو دعوت دی گئی جنہوں نے ٹریننگ کے شرکاء کو مڈل مینجمنٹ اور سینئر مینجمنٹ کے بارے لیکچر دئیے۔

ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر اور ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب نے بھی شرکت کی ۔جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر شرکاء نے ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ اچھی مینجمنٹ کے لیئے لیڈرمیںبائنڈنگ پاور ہونی چاہیے اور بہترین کار کردگی کے لیئے ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہو ساتھ ہی ساتھ اس کو اپنے گولز کا پتہ ہونا چاہیے تاکہ اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ چیف ایگزیکٹو لیسکومجاہد پرویز چٹھہ کی خصو صی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور آفیشلز کے لیئے ٹریننگز اور ورکشاپ کا انعقاد بہت باقاعدگی کے ساتھ کروانے میں مصروف عمل ہے تاکہ لیسکو افسران اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیئے ان کی اجتماعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے گی ۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ میں شریک افسران کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :