لنڈیکوتل،گئی پسید خیل میں خسرہ کی مرض سے ایک معصوم بچی جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:16

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ پسماندہ علاقہ شگئی پسید خیل میں خسرہ کی مرض سے ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علاقہ پسیدخیل کے اخری گاؤں میں خسرہ کے بیماری کی وباں پھوٹ پڑی ہے جس کی وجہ سے سید عمر نامی شخص کی 2 سالہ معصوم وسیمہ نامی بچی خسرہ کی مرض سے جاں بحق ہوگئی جبکہ متعدد بچے خسرہ سے بری طرح متاثر ہوکر بیمار پڑے ہیں ، علاقہ مکینوں نے خسرہ سے بچاؤں کیلے محکمہ صحت و متعلقہ حکام کی طرف سے پسیدخیل کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بروقت اس مرض پر قابوں پاسکے لنڈیکوتل ہسپتال کے محکمہ صحت حکام نے رابطے پر بتایا کہ ہم نے پہلے بھی علاقے میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کوٹیکہ جات لگا دئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم بھیج دینگے تاکہ علاقے میں خسرہ کے مرض پر قابوپایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :