پا کستا ن اور پا ک فوج کے خلا ف ا ٹھنے والی ہر آواز کی مذ مت کر تے ہیں،ملک سیداجان،ملک ربیع اللہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:18

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) شنوا ری مختیار خیل اور پسد خیل سے تعلق ر کھنے والے سر کر دہ ملکا ن و مشرا ن ملک سیدا جا ن ،ملک میا ں داد اور ملک ر بیع اللہ نے کہاہے کہ پا کستا ن اور پا ک فوج کے خلا ف ا ٹھنے والی ہر آواز کی مذمت کر تے ہیں کچھ لو گ پا کستا ن مخا لف عنا صر سے مل کر و طن عز یز کو غیر مستحکم کر نے کی کو ششیں کر رہے ہیں جو قا بل افسوس ہے، قبائلی عوام پا کستا ن کی سر حدا ت کے محا فظ ہیں ہما رے آبا و اجدا د نے اس ملک کی آزا دی کے لیے لا زوال قر با نیا ں دی ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے لنڈی کو تل پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ملکان ومشران نے کہاکہ کچھ لوگ پاکستان کی سا لمیت کو غیر مستحکم کرنے اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کسی صورت ا جا زت نہیں دینگے ، ایک طو یل عرصے کے بعد فاٹا میں امن بحال ہوا ہے جس کیلئے پاک فوج اور عوام نے جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں جن کو ہم کبھی ضا ئع نہیں ہو نے دینگے، غیر ملکی ایجنٹ لسانی بنیادوں پرپاکستانی قو م کو تقسیم کر رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم قبائلی عوام ان کو ناکام بنائینگے، فاٹا کے عوام پہلے بھی ملکی سرحدات کے محافظ اور بے تنخوا ہ سپاہی تھے اور اب بھی ہیں آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد مومنٹ میں شامل ہو نے کا با قا عدہ اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :