Live Updates

ڈپٹی کمشنرمردان کاشہر اور گردونواح میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی کلینکس سیل

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مردان عثمان محسود کی زیر نگر انی اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے شہر اور گردونواح میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کئی کلینکس سیل کئے اور کلینکس چلانے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی مردان نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے انسپکٹر محمد اسحاق اور ڈرگ انسپکٹر محمد شعیب کے ہمراہ گڑھی کپورہ میں عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی اور کلینک کو سیل کردیا ۔

اسی طرح گجو خان روڈ پر تین ڈینٹل کلینکس ،ایکسرے لیب اور عطائی ڈاکٹر میاں بیوی کے کلینکس کو بھی سیل کیا گیا اور ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی شروع کردی ہے ۔ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطابق عطائیوں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری رہیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات