محکمہ پاپولیشن ویلفیئر نو شہرہ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچائو کی اختیا طی تدابیر کے مو ضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد

ہفتہ اپریل 20:16

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) نوشہرہ میںمحکمہ پاپولیشن ویلفیئر نو شہرہ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچائو کی اختیا طی تدابیر کے مو ضوع پر ایک روزہ وکشاپ منعقد ہوا جس میں علماء کرام بلد یا تی نمائندوں صحا فیوں سمیت علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میںشر کت کی، ورکشاپ سے ڈاکٹرا بو ذر طا ئزئی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ڈینگی سے بچا ئو کیلئے نوشہرہ میں ابھی سے ہم نے اختیا طی تدابیراختیارکرنی ہوگی، اس کیلئے ضروری ہے کہ گھروں کی کھڑکیوں میںجال لگا ئیں اور اپنے گھروںکے چھتوںپر لگا ئے ہوئے پانی کے ٹینکوںکو صاف کریں گٹر کموڈ پانی کے مٹکے روزا نہ کی بنیاد پر انکی صفا ئی کریں ،کھا نے کے برتن کو الٹا کر کے الگ جگہ پر رکھیں،کھڑاپانی نہ رہنے دیںجبکہ بالٹیوں میں پانی نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے پبی نوشہرہ خویشکی کے ہسپتا لوں میں ڈینگی سے متا ثرہ مریضوں کے لئے الگ وارڈز بنا ئیں ہیں عوام کوچاہئے کہ جب اس کوبخار ہو جا ئے تو ڈسپرین کی گو لیاں استعمال نہ کریں بلکہ وہ پیراسیٹا مول استعمال کریں ، خوا تین کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں کی صفا ئی کا خا ص خیال رکھیں، ہم نے سروے شروع کی ہے جس میں چو کی ممریز اور جلوزئی میں ڈینگی کے اثرات ہیں ورکشاپ سے ڈسڑکٹ پاپولیشن آفیسر نوشہرہ طارق خان نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تما م اہلکاروں پر زور دیا کہ گھر گھر جا کر جوگوں کو ڈینگی سے بچائو سے آگا ہی کے متعلق پیغام پہنچا دیں اور اس مہم کو اپنی ڈیو ٹی سمجھ کر یہ کام کریں ورکشاپ سے تحصیل آفیسر امجد خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :