ڈی آئی خان،پروا روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،ایک زخمی

ہفتہ اپریل 20:16

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) پروا روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سولہ سالہ حافظ قرآن نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروا روڈ علاقہ نواب مسجد عبدالحی کے قریب تیزرفتار بس موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان سولہ سالہ نوجوان حافظ شاہ میر ولد خالد قوم بھگیڑاسکنہ عادل ٹائون جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کا دوست سولہ سالہ فضیل ولد فیاض محسود سکنہ قصوریہ ٹائون ڈیرہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرارہوگیا۔ متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔۔پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔