پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر کوہاٹ کاقوم بوستی خیل درہ آدم خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ ضیاء الرحمن خٹک نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ /پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ خالد الیا س کی ہدایت پرقوم بوستی خیل درہ آدم خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام کے علاوہ عمائدین علاقہ، ملکان اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ ضیاء الرحمن خٹک نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور پانی اور بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ عدم ادائیگی ہے اور اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ پیسکو حکا م کے ساتھ رابطے میںہے اور ہماری کوشش ہے کہ فلیٹ ریٹ مقرر کریں کیونکہ ادائیگی کے بغیر بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کامسئلہ حل کرانے کے لئے پولیٹیکل ایجنٹ خالد الیاس نے پبلک ہیلتھ کے متعلقہ حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیاہے جس میں اس مسئلے کا قابل عمل حل نکالا جائے گا۔اے پی اے معمولی نوعیت کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔مقامی لوگوں نے ان کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہر ی کے انعقاد پر پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :