تحصیل انتظامیہ لاچی نے ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم شروع کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرتحصیل لاچی میں ڈینگی سے متعلق عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کردیاہے اورنچلی سطح تک عوام کی آگاہی کے لئے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اوراس کے علامات سے متعلق معلوماتی کتابچے اور پمفلٹس خود تقسیم کرنے کے علاوہ حلقہ پٹواریوں کو بھی فراہم کردئیے ہیں۔

اسی طرح لاچی اور شکردرہ کے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈزبنادئیے گئے ہیں اور مچھردانیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ہمراہ مذکورہ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی جان لیوا بیماری ضرور ہے لیکن احتیاطی تدابیر اس کا تدارک ممکن ہے لہذا عوام احتیاطی تدابیر پر من عن عملدرآمد کریں اورتیز بخار،جوڑوں اور آنکھوں کے نیچے دھبے،جلد پر خارش اور سرخ دانوں کے نمودار ہونے یا مسوڑوں سے خون آنے کی صورت میں فوراًڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گھروں میں صاف پانی ڈھانپ کر رکھیںاورمچھرمار سپرے ،میٹ اور کوئل کاباقاعدہ استعمال کیاجائے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے لاچی کے قبرستان میں جمع بارش کا پانی نکالنے کے لئے وہ خود سینیٹری سٹاف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پانی نکالا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :