پیپلزیونٹی کا جشن، اسلام آبادایئرپورٹ کابریفنگ ہال ڈانسنگ کلب بن گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 20:01

پیپلزیونٹی کا جشن، اسلام آبادایئرپورٹ کابریفنگ ہال ڈانسنگ کلب بن گیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : اسلام آباد ایئرپورٹ کا بریفنگ ہال ڈانسنگ کلب کا منظرپیش کرنے لگا،جب پیپلزیونٹی کے کارکنان جیت کی خوشی میں اخلاقی حدود بھی پار کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کا بریفنگ ہال ڈانسنگ کلب بن گیا۔ خواتین سمیت مردتمام اخلاقی حدود پارکرتے ہوئے اکٹھے ڈانس کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے پرپیپلزیونٹی کے کارکنان نے خوب ہلہ گلہ کیا اور خوشی منانے کے ساتھ ڈانس بھی کرتے رہے۔

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اور دیگر ملازم خواتین اور مرد وں نے مخلوط ڈانس کیا۔ ڈانس کرنے والے کارکنان تمام اخلاقی حدود بھی پار کرگئے۔پیپلزیونٹی کے کارکنان کے اس طرح ڈانس کرنے پرتاحال ایئرپورٹ انتظامیہ کا مئوقف سامنے نہیں آیا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :