تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار شہید

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:20

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ہفتہ کو تربت میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا نعش کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔