الیکشن کمیشن میں بہاولنگر اور رحیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت

پاک پتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا،ساہیوال،بہاولنگر اور رحیم یارخان کی اپیلوں کافیصلہ 24اپریل کو سنایا جائے گا

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:20

الیکشن کمیشن میں بہاولنگر اور رحیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضلع بہاولنگر اور رحیم یار خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ مقررکی گئی تمام اپیلوں کوسنا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع پاک پتن کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جبکہ ضلع ساہیوال،بہاولنگر اور رحیم یارخان کی اپیلوں کافیصلہ 24اپریل 2018ء کو سنایا جائے گا۔ ضلع راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی اپیلوں کی سماعت مورخہ 23اپریل 2018ء کو کی جائے گی۔